حکومت نے ملک میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)ڈھانچہ نافذ کرنے والا اور ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اہم سمجھا جانے والا تاریخی حیثیت کا حامل نیز سرخیوں میں رہنے والاآئین (122 واں ترمیمی بل 2014 آج راجیہ سبھا میں پیش کر دیا ۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس بل کو ایوان میں
غور کرنے اور پاس کرنے کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قوم ایک نئے دور میں داخل ہو گی اور معیشت کی ترقی کو رفتار ملے گی۔
حکومت نے طویل مشاورت کے بعد جی ایس ٹی بل پر اتفاق رائے قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ متنازعہ ایک فیصد اضافی ٹیکس کے مشمولات کو ہٹانے پر راضی ہوگئی ہے۔